قصور:ڈاکوؤں نے مزاحمت پر شہری کو گولی مار دی
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم ہو گئے ۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر فائر مارکر ایک شخص کو زخمی کردیا۔
تفصیل کے مطابق گجن سنگھ کا رہائشی آصف منظور موٹرسائیکل پر پولیس تھانہ چھانگامانگا کے علاقہ گجن سنگھ والا روڈ پر پہنچا تو ڈاکوؤں نے روک کر لوٹنے کی کوشش کی، مزاحمت کرنے پر فائرمار کراسے زخمی کردیا، جسے ٹی ایچ کیوہسپتال چونیاں منتقل کردیاگیا۔ پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقہ حاجی پارک میں عدنان احمد سے 45ہزار نقدی،موبائل فون ،بہیڑ وال کلاں کے نزدیک عرفان رزاق سے 18ہزار روپے ،روہی نالہ جمبر کے قریب محمد ارشاد سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل ،گہلن چک 9کے قریب فیاض سے 50ہزار نقدی اور موبائل فون ،شیخ بھاگو میں کرم دین سے نقدی، موبائل فون اور موٹرسائیکل،ہاشم کالونی قصور میں چاند علی سے 23ہزار 500روپے اور موبائل فون ،ارزانی پور کے قریب لیاقت علی سے 40ہزار نقدی اور موبائل فون،عبدالرزاق سے 1لاکھ 40ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔ کوٹ عثمان خاں میں محمدناظم کے گھر سے 2تولہ طلائی زیورات، کپڑے ، 50ہزار نقدی، 4لاکھ 50ہزار مالیت کے بانڈز اور دیگر سامان ،محلہ محمد نگر رسول پور میں عمران کی ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کی بھینس ،تلونڈی میں آفتاب عظیم ،انصاف سٹی پتوکی میں عدنان سرور کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔