بیوہ خاتون کی فصل پر ہل چلا دیئے ،لاکھوں کانقصان

بیوہ خاتون کی فصل پر ہل  چلا دیئے ،لاکھوں کانقصان

تلونڈی (نامہ نگار)بااثرافرادنے بیوہ خاتون کی فصل پر ہل چلا دیئے ،لاکھوں کا نقصان کردیا اورجان سے ماردینے کی دھمکیاں دیں۔

سریسر ہٹھاڑ کی رہائشی بیوہ جیناں بی بی نے مقامی تھانے میں تحریری رخواست جمع کرائی کہ بلال وغیرہ ملزموں نے اس کے چار کنال کماد اور جئی کی تقریباً 2 لاکھ روپے مالیتی فصل ٹریکٹر سے ہل چلاکر تباہ کر دی ،ایمرجنسی15نمبر پر کال کے بعد مقامی پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے ،مگر کسی ملزم کے خلاف کارروائی نہیں کی، جس پر متاثرہ خاتون جیناں بی بی نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او قصورسے انصاف کے حصول کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں