نامعلوم افراد کاگھرپرحملہ،خاوند قتل،بیوی،2بیٹے ،بیٹی زخمی
شیخوپورہ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر )تھانہ بھکھی کے علاقہ ٹھٹہ تارڑان میں نامعلوم افراد نے گھرمیں گھس کر فیملی پر چھریوں اور کلہاڑیوں سے حملہ کر دیا۔
پولیس کے مطابق حملے میں گھر کا سربراہ اسلم قتل ہو گیا ،جبکہ اس کی بیوی، 2 بیٹے اور بیٹی شدید زخمی ہو گئے ، ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالت تشویش ناک ہے ۔