پھولنگر :مبینہ پولیس مقابلہ،زخمی ڈاکو،اس کاساتھی گرفتار

پھولنگر :مبینہ پولیس مقابلہ،زخمی ڈاکو،اس کاساتھی گرفتار

پھولنگر (نامہ نگار)پھول نگر (نامہ نگار)مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ا پنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکو کواس کے ساتھی سمیت گرفتارکرلیاگیا،جبکہ تیسرا ڈاکو فرارہوگیا۔

تھانہ صدر پھولنگر کے علاقہ لمبے جاگیر روڈ پر مبینہ پولیس مقابلہ میں رہزنی اور ریپ کے مقدمات میں مطلوب ڈاکو کو زخمی حالت میں ایک ساتھی سمیت پکڑاگیا،ڈاکوؤں کی شناخت تبسم قمر سکنہ اور وقار کے ناموں سے ہوئی ،زخمی ڈاکو ضلع قصور اور لاہور میں رہزنی کی وارداتوں سمیت خواتین اور بچوں کیساتھ زیادتی کے مقدمات میں ملوث اور اشتہاری تھا، پولیس کو 15 پر شبیر نامی شہری نے موٹر سائیکل چھیننے کی اطلاع دی ،پولیس نے لمبے جاگیر روڈ پر ناکہ بندی کی ، ملزموں نے پولیس پارٹی کو دیکھ کر سیدھی فائرنگ شروع کر دی ، ملزموں کی اپنی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا ، گرفتار ڈاکوؤں کے قبضہ سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل اور پستول برآمد کر لیا گیا ، فرار ہونیوالے ڈاکو کو شناخت کر لیا گیا۔، جس کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں