دھواں چھوڑنے والی 712 گاڑیوں کیخلاف کارروائی

 دھواں چھوڑنے والی 712 گاڑیوں کیخلاف کارروائی

لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور ٹریفک پولیس کا سموگ تدارک کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

 ترجمان سٹی ٹریفک پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی 712 گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی گئی ،432 گاڑیوں کو 8 لاکھ 64 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ،انتہائی خستہ حال 61 گاڑیوں کو 1 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ کیا گیا۔ ترپال ڈھانپے بغیر ریت، مٹی کی 16 ٹرالیوں کو 32 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے جبکہ انتہائی خستہ حال 233 گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کر ایا گیا ،جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے پر ایک گاڑی کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں