مستحکم پاکستان کیلئے افکار اقبال کو اپنانا ہو گا:مقررین

مستحکم پاکستان کیلئے افکار اقبال کو اپنانا ہو گا:مقررین

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایوان اقبال کمپلیکس،قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن میں علامہ اقبال کے 147ویں یوم پیدائش کے ضمن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے ایک مضبوط پاکستان اور معاشی استحکام پر پہنچنے کے لئے حضرت اقبالؒ کے نظریات اور شاعری کی طرف رجوع کرنے پرزور دیا، انہوں نے کہا آج کا پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔

 نوجوان نسل پر اعتماد اور اعتبار کرتے ہوئے ان کی خداداد صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کو استحکام کی منزل پر لے جایا جا سکتا ہے ، اقبال کا نوجوان ہی استحکام پاکستان کا ذریعہ بنے گا۔ تقریب سے ممتاز صحافی سلمان غنی، بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹروحید الزمان طارق، ڈاکٹر سلیم راؤ،پروفیسر ڈاکٹر صائمہ ارم ،ایڈمنسٹریٹر ایوان اقبال انجم وحید، محمد نعمان چشتی، زید حسین ودیگر نے خطاب کیا۔صدر مجلس سلمان غنی نے کہا اقبال امید اور آس کی علامت اور روشن مستقبل کے پیامبر تھے ۔مہمان خصوصی بریگیڈئیر ریٹائرڈ وحید الزمان طارق نے کہا نوجوانوں کو جدید تعلیم سے ہمکنار کر کے مقاصد پاکستان کی تکمیل ہو سکتی ہے ۔ ڈاکٹر سلیم راؤ نے کہا اقبال کا فلسفہ ہی پاکستان کی بنیاد اور یہی مضبوطی کا ضامن ہو گا۔ ڈاکٹر صائمہ ارم نے کہا اقبال شعور اور آگاہی کا منبہ تھے ، آج بھی ہمیں اقبال کی طرف لوٹنا ہو گا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں