2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)ستوکتلہ چوکی پنجاب سوسائٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متحرک موٹر سائیکل چور و سنیچر گینگ کے 2ملزمان عباس علی اور امین کو گرفتار کرلیا۔۔۔

ملزموں کے قبضہ سے 3 موٹر سائیکل, 4موبائل ہزاروں روپے نقدی اور اسلحہ برآمدملزمان سے لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ برآمد ہوا،ملزمان ستوکتلہ ، گرین ٹاؤن سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے ،ملزمان ملکر واردات کرتے اور مال مسروقہ آپس میں تقسیم کرتے تھے ،ملزمان موٹر سائیکل چوری کرنے کیلئے ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں