ٹرمپ کا مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے کا عزم خوش آئند :ساجدمیر
لاہور(سیاسی نمائندہ)مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے مشرق وسطی میں جنگ کے خاتمے کا عزم خوش آئند ہے۔
یہ بات انہوں نے پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے عالمی فورمز پر آواز بلند کرتے رہنا چاہیے ۔