حکومتی ترجیحات میں عوامی مسائل نہیں:جماعت اسلامی

 حکومتی ترجیحات میں عوامی مسائل نہیں:جماعت اسلامی

لاہور (سیاسی نمائندہ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے بلوچستان میں ہونے والے خودکش حملے میں قیمتی جانوں کے ضائع پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔

 دہشت گردی کے واقعے میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کرکے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے پیچھے ملک دشمن قوتیں بالخصوص بھارت کے ہاتھ کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ مکمل تحقیقات کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران بلوچستان میں 120افراد شہید جبکہ دو برسوں کے دوران ملک بھر میں دہشت گردی کے مجموعی طور پر دو ہزار75 واقعات ہوئے جن میں 37سو سے زائد نہتے اور معصوم افراد شہید ہوئے ۔رواں سال ان واقعات کی تعداد 561رہی اور شہید ہوئے والے افراد 886ہیں۔عوام کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا حکومت اور قانون فانذ کرنے والے اداروں کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کو یقینی بنانا ہو گا ۔ حکمرانوں کی ترجیحات میں عوامی مسائل کا حل شامل ہی نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں