کسانوں کو سپر سیڈرزسبسڈی پر دے رہے :وزیر زراعت

کسانوں کو سپر سیڈرزسبسڈی پر دے رہے :وزیر زراعت

لاہور(کامرس رپورٹر )وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت صوبہ میں زرعی شعبے کے ٹرانسفارمیشن پلان پر عملدرآمد جاری ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت 5 ارب روپے کی لاگت سے صوبے کے کسانوں کو 5 ہزار سپر سیڈرز 60 فیصد سبسڈی پر فراہم کیے جا رہے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سپر سیڈرز کے استعمال سے نہ صرف دھان کی باقیات کو آگ لگانے کے واقعات میں کمی آئی ہے بلکہ زمین کی زرخیزی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے ۔سپر سیڈرز کے استعمال سے دھان کی باقیات زمین میں مل کر گندم کی کاشت کی تیاری کے تمام عوامل ایک ہی وقت میں مکمل ہو جاتے ہیں، جس سے کسانوں کی محنت اور وقت دونوں کی بچت ہوتی ہے ۔ حکومت پنجاب کی سبسڈی پر فراہم کردہ سپر سیڈرز کا روزانہ ہزاروں ایکڑ رقبہ پر استعمال جاری ہے اور کاشتکار نہ صرف ان سپر سیڈرز کا خود استعمال کر رہے ہیں بلکہ انہیں کرایہ پر بھی فراہم کر کے دیگر کاشتکاروں کو بھی فائدہ پہنچا رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں