22 چوکنگ پوائنٹ پر ٹریفک جام ،مسائل بڑھ گئے
لاہور (سٹاف رپورٹر سے) شہر کے چوکنگ پوائنٹس فضائی آلودگی کی وجہ بننے لگے ، چوکنگ پوائنٹس پر جام رہنے والی ٹریفک سے مسائل بڑھنے لگے ،لاہور میں22چوکنگ پوائنٹ پر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن چکا ہے۔
فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث ٹیپا سمری پر عمل درآمد نہ کیا جاسکا۔ پنجاب حکومت نے شہر کی ٹریفک روانی میں رکاوٹ حائل کرنے والے 22پوائنٹ کو ایک سال کے لئے فائل میں بند کر دیا،اب مالی سال 2025-26 میں ان کی بحالی کا کام کیا جائے گا۔ٹیپا نے پنجاب حکومت کو 3 ارب روپے کی استدعا کی تھی۔ اڈاپلاٹ گول چکر، الجنت چوک ٹاؤن شپ،جمال چوک جوہر چوک،خیابان امین ویلینشیا ٹاؤن، باگڑیاں چوک گرین ٹاؤن ،لاہور ہوٹل چوک،ریلوے سٹیشن، علی چوک و غازی چوک کالج روڈ ، لیاقت چوک سبزہ زار ،ایم ایم عالم روڈ ،نقشہ سٹاپ وحدت روڈ ،کچی کوٹھی رائیونڈ ، ملتان چونگی ملتان روڈ، صدر گول چکر، منٹگمری چوک ،بٹ چوک کالج روڈ ،گرین ایپل چوک جوہر ٹاؤن، مرغزار چوک ،بسم اللہ چوک اور عبدالستار ایدھی روڈ پر بھی ٹریفک روانی کو آئندہ سال درست کیا جائے گا۔