وزیر صنعت کا ڈیوس روڈ پر نو تعمیر شدہ پیسک ہاؤس کا دورہ

 وزیر صنعت کا ڈیوس روڈ پر نو تعمیر  شدہ پیسک ہاؤس کا دورہ

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ڈیوس روڈ پر نو تعمیر شدہ پیسک ہاؤس کا دورہ کیا،مختلف شعبوں کیلئے مختص حصوں کا معائنہ کیا اور کام کے معیار کا بھی جائزہ لیا۔

ایم ڈی پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن سائرہ عمر نے صوبائی وزیر کو نو تعمیر شدہ پیسک ہاؤس بارے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا پیسک ہاؤس میں مختلف دفاتر کی منتقلی سے کرائے کی مد میں کروڑوں روپے کی بچت ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں