گورو دوارہ روہڑی صاحب کی بحالی کے کام کا افتتاح
لاہور(سیاسی نمائندہ،ایجوکیشن رپورٹر)پرامن مذہبی سیاحت کے فروغ کیلئے وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ اور سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے گورو دوارہروہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کیا۔
مختلف ممالک سے آئے سکھ یاتریوں کو پاکستان میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے گورو دوارہروہڑی صاحب کے کنزرویشن و رینوویشن ورک کا افتتاح بھی کیا۔ منصوبے پر ساڑھے 4 کروڑ کی لاگت آئے گی۔