رمضان پیکیج 2023 میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیاں

 رمضان پیکیج 2023 میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیاں

لاہور( حمزہ خورشید سے )محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے آڈٹ کی رپورٹ میں رمضان پیکیج 2023 میں کروڑوں کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا۔

مفت آٹا تقسیم کرنے کے نظام میں خرابیوں کے باعث حکومت پنجاب کو 20 کروڑ 87 لاکھ 99 ہزار 175 روپے کا نقصان ہوا۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں مفت آٹا سکیم غیر موثر رہی۔ڈی سی آفس آٹا محفوظ رکھنے میں ناکام رہا، 7417 آٹے کے خراب تھیلے واپس کئے گئے ۔5 ہزار 660 آٹے کے تھیلے چوری ہونے پر 41 ایف آئی آر درج کر ائی گئیں۔ڈی سی آفس کے باعث رمضان پیکیج میں پنجاب حکومت کو 1 کروڑ 27لاکھ 50 ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ڈی سی قصور آفس 1 لاکھ 61 ہزار 77 تھیلوں کی تقسیم کا ریکارڈ نہ دے سکا۔ محکمانہ غفلت کی وجہ سے پنجاب حکومت کو 17کروڑ 64 لاکھ 53ہزار روپے کا نقصان ہوا۔ڈی سی آفس حافظ آباد 20ہزار 98 تھیلوں کا ریکارڈ پیش نہ کر سکا،1کروڑ 95لاکھ 95 ہزار کا نقصان ہوا۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی آڈیٹر جنرل کی رپورٹ تیار ہونے تک تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں