محکمہ جنگلات درخت لگانے کے اہداف حاصل نہ کر سکا

محکمہ جنگلات درخت لگانے کے اہداف حاصل نہ کر سکا

لاہور (عمران اکبر )انسان اور درختوں کا ساتھ انتہائی پرانا، درختوں کی کمی انسان کیلئے مضر صحت ثابت ہوتی ہے ،ماہرین درخت کاٹنے کو سانس کی ڈور کاٹنے کے مترادف قرار دیتے ہیں۔

عالمی معیار کے مطابق 25فیصد رقبہ پر جنگلات ہونے چاہئیں۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ جنگلات درخت لگانے کے اہداف حاصل نہیں کر سکا، محکمہ جنگلات کی زمینوں پر غیر قانونی طور پر قابضین موجودہیں۔پچھلے سال کے دوران محکمہ جنگلات کا 9 کروڑ درخت لگانے کا ہدف تھا لیکن محکمہ 6 کروڑ 87 لاکھ درخت لگا سکا۔ حکومت کی جانب سے درخت لگانے کیلئے 2 ارب روپے مختص کئے گئے ، رقم کا 42 فیصد استعمال کیا گیا۔پنجاب میں ترمیم شدہ فاریسٹ افینس رولز 2024 کا نفاذ کیا گیا،محکمہ جنگلات نے نئے رولز کے مطابق جرمانے 4گنا بڑھا دئیے ،ترمیم شدہ رولز کے عملی نفاذ سے جنگلات کا نقصان کم ہو سکے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں