ای پے پنجاب: 600 ارب روپے سے زائد ریونیو وصول
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف کی زیر صدارت ای پے پنجاب منصوبے کے حوالے سے ارفع کریم ٹاور میں اجلاس ہوا۔۔۔
جس میں بتایا گیا ای پے پنجاب کے ذریعے پنجاب حکومت کو 600ارب روپے سے زائد ریکارڈ ریونیو وصول ہو چکا ہے جبکہ موبائل ایپ پر شہریوں کی جانب سے آن لائن ٹرانزیکشنز 6کروڑ 94 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں۔فیصل یوسف کا کہنا تھا صرف 5 برس میں حاصل ہونیوالا ریکارڈ ریونیو ای پے پنجاب پر شہریوں کے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا ای پے سے اب تک حکومت کو سب سے زیادہ ریونیو سیلز ٹیکس کی مد میں 417 ارب روپے وصول ہواجبکہ ٹوکن ٹیکس کی مد میں20ارب، ٹریفک چالان کی مد میں 15ارب ،پراپرٹی ٹیکس کی مد میں 36 ارب سے زائد ریونیو وصول ہو چکا ہے۔