ضلعی انتظامیہ، آلودگی پھیلانے والی 20 گاڑیاں ضبط
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے،کرائم رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کی سموگ کے تدارک کے لئے کارروائیاں جاری رہیں۔
ترجمان کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر نے جنرل بس سٹینڈ کا دورہ کیا اور آلودگی پھیلانے والی 20 گاڑیوں کو ضبط کر لیا ۔ادھر ٹریفک پولیس نے گزشتہ 24گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو1کروڑ 48لاکھ 90ہزار سے زائد کے جرمانے کئے ۔ دوسری طرف ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت مختلف اضلاع میں سموگ کریک ڈاؤن کے دوران 92 مقدمات درج کئے گئے ، 20 افرادکو گرفتار کر لیا گیا ۔390 افراد کو 6 لاکھ 42 ہزار روپے سے زائد جرمانے کئے گئے۔