منشیات کے درج مقدمات کاآڈٹ کرنیکا فیصلہ
لاہور(کرائم رپورٹر)لاہورپولیس کی جانب سے منشیات کے درج مقدمات کاآڈٹ کا فیصلہ کر لیا گیا، بڑے مگر مچھوں سے ساز باز کر کے تفتیش افسران گواہی سے انخراف کرنے لگے۔
گزشتہ 2سالوں کے دوران درج مقدمات میں زیادہ تر ملزمان ضمانتوں پر رہا ہوئے۔ ان کی ضمانتوں کی بڑی وجہ پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر سازباز کے بعد گواہی کاانخراف تھا۔