پارکنگ پلازہ کے 3کروڑ کے بقایا جات، تعمیراتی کمپنی کی درخواست خارج
لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائی کورٹ نے مون مارکیٹ پارکنگ پلازہ کے 3 کروڑ 38 لاکھ کے بقایاجات کی عدم ادائیگی کے معاملے پر کنسٹرکشن کمپنی کی آئینی درخواست خارج کردی۔
تحریری فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ متبادل فورم کی موجودگی میں آئینی درخواست دائر نہیں کی جاسکتی ،کمپنی نے مصالحتی قانون کے تحت متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ،بقایاجات کی ادائیگی کیلئے ایل ڈی اے کو ہدایات جاری نہیں کی جاسکتیں، عدالت آئین کے آرٹیکل 199 میں دیئے اختیار سے تجاوز نہیں کرسکتی۔