مریدکے: 10 کلو آٹے کا تھیلا نایاب، سبزی، گوشت مہنگا

مریدکے: 10 کلو آٹے کا تھیلا نایاب، سبزی، گوشت مہنگا

مریدکے(نمائندہ دنیا)شہر اور گردونواح میں 10 کلو گرام آٹے کا تھیلا نایاب ہوگیا، بی کلاس گھی بھی 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا۔۔۔

گوشت اور سبزی فروشوں نے سرکاری ریٹس کوپس پشت ڈال دیا، سماجی، مذہبی اور سوشل حلقوں نے پنجاب کے ارباب اختیار اور ڈی سی شیخوپورہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق شہری مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چھوٹا گوشت 2000 سے 2200 روپے کلو، بڑا گوشت 1000 سے 1200روپے کلوتک فروخت ، درجہ دوئم گھی 600روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے ،ایسے لگتا ہے جیسے سبزی اور پھل فروشوں کو بھی من مانے ریٹس وصول کرنے کی کھلی اجازت دیدی گئی ہے ،پورے شہر میں اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں پر کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا ،جس کے باعث شہری لٹنے پر مجبور ہیں، شہر کے مقتدر حلقوں ، سماجی و فلاحی تنظیموں نے پنجاب کے ارباب اختیار اور ڈی سی شیخوپورہ سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں