سکول شماری کا منصوبہ التوا کا شکار
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)ایجوکیشن اتھارٹیز کی غفلت سکول شماری التوا کا شکار ہے ۔سکول انفارمیشن سسٹم میں ڈیٹا درست نہ ہونے کی وجہ سے سکول شماری شروع نہ ہوسکی۔
سکول شماری میں اساتذہ، طلبہ، کلاس رومز،لیبز، لائبریری سمیت تمام اثاثہ جات کا ڈیٹا اکٹھا کیا جاتا ہے۔ محکمہ نے تمام سکولوں کو ایک دفعہ پھر سے ڈیٹا درست کرنیکی اجازت دے دی۔ ابتدائی تعلیم کے کلاسز رومز کا ڈیٹا درست نہ ہونے کی وجہ سے سکول شماری التوا کا شکار ہے۔