سول ڈیفنس کے ملازمین ڈیڑھ ماہ سے اجرت سے محروم
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دینے والے سول ڈیفنس کے ملازمین گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اجرت سے محروم ہیں۔
49 روز بیت گئے مگر رضا کاروں کو صرف 6 روز کی اجرت ادا کی گئی۔ملک میں کوئی آفت آئے یا کہیں آگ لگے یا جنگی حالات ہوں، اداروں اور عوام کی مدد کرنا سول ڈیفنس رضا کاروں کا کام ۔ ملازمین کے گھروں میں فاقے پڑنے لگے۔ سول ڈیفنس کے رضاکار گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے اپنی خدمات سر انجام دینے کے باوجود اجرت سے محروم۔ ضلعی انتظامیہ کے دفاتر ہوں یا سول سیکرٹریٹ تمام اداروں میں کام کرنے والے 600 سے زائد رضاکاروں کو 49 دن کام کرنے کے بعد صرف 6 روز کی اجرت دی گئی۔