نواز شریف کینسر ہسپتال کے اہم معاملات کوحتمی شکل دیدی گئی
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)نواز شریف انسٹی ٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ کے ماسٹر پلان میں ضروری تبدیلیوں، سٹیٹ آف دی آرٹ طبی آلات اور مشینری کی خریداری و دیگر معاملات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اجلاس میں کینسر کے علاج کے لئے جدید مشینری کی خریداری پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہسپتال کے قیام اور تکمیل کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ہسپتال میں پنجاب کے سب سے بڑے بون میرو ٹرانسپلانٹ کے قیام کی اہمیت پر زور دیا گیا۔اجلاس میں کینسر کیئر ہسپتال میں بیڈز کی تعداد بڑھانے پر بھی فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں نہایت اہل اور قابل کینسر ماہرین کی تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔اجلاس میں کینسر کے لیول فور مریضوں کے لئے الگ سے ہاسپائس سینٹر کے قیام کا فیصلہ کیاگیا ۔ہسپتال کو ایشیاکا جدید ہسپتال بنانے پر تمام ممبران پر عزم ہیں جس میں ایک ہی چھت تلے کینسر کے امراض کا علاج ممکن ہو سکے گا۔کینسر ہسپتال کے پہلے فیز کی تکمیل کے لئے بارہ ماہ کا ہدف دے دیا گیا ہے۔