229بلدیاتی اداروں کو3ارب کا پی ایف سی شیئر جاری

229بلدیاتی اداروں کو3ارب  کا پی ایف سی شیئر جاری

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبہ کے 229 بلدیاتی اداروں کو 3 ارب 40 کروڑ 25 لاکھ روپے کا پی ایف سی شیئر جاری کردیا ہے۔

میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کو 19 کرو81 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔پنجاب کی 11 میونسپل کارپوریشنز کو مجموعی طور پر 43 کروڑ 63 لاکھ روپے ،35 ضلع کونسلوں کو ایک ارب 16 کروڑ 41 لاکھ روپے اور 182 میونسپل کمیٹیوں کو ایک ارب 60 کروڑ 39 لاکھ روپے کا کرنٹ و نان ڈویلپمنٹ پی ایف سی شیئر منتقل کیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں