دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 81 لاکھ کے جرمانے
لاہور (کرائم رپورٹر) گزشتہ 24 گھنٹوں میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو 81 لاکھ 21 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔
ایڈیشنل آئی جی ٹریفک مرزا فاران بیگ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلافِ کارروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4ہزار سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ دھواں چھوڑنے پر 7گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ معطل کیے گئے۔