جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر کے قریب ناجائز منافع خوری

جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر کے قریب ناجائز منافع خوری

لاہور(نامہ نگار خصوصی)جوہر ٹاؤن ایکسپو سنٹر کے قریبی تجارتی امان بزنس سنٹر میں اشیائے خورو نوش اور خصوصاً سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں من مانے اضافے اور۔۔۔

 منافع خوری کے عمل نے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑا رکھی ہے ،جن کا کہنا ہے کہ ایک طرف ضلعی انتظامیہ مہنگائی پر کنٹرول کے دعوے کرتی نہیں تھکتی دوسری جانب جوہر ٹاؤن کے اس تجارتی سنٹر اور اس کے اردگرد لگائی جانے والی سینکڑوں د کانوں اور ریڑھیوں پر اشیائے ضروریات خصوصاً پھل اور سبزیاں بازار سے دوگنا قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں ۔جے بلاک کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور انسداد مہنگائی اتھارٹی کے ذمہ داروں سے اپیل کی ہے کہ منافع خوری کے اس کھلے عمل کا نوٹس لیں۔یاد رہے مذکورہ شکایت پر مشتمل یادداشت بھی علاقہ مکینوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو بھجوائی ہے جس میں اس گرانی کے عمل کا نوٹس لینے کی استدعا کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں