سموگ: 24 گھنٹے میں 6 مقدمات، 9لاکھ 62 ہزار جرمانہ
لاہور (کرائم رپورٹر) آئی جی پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے شاہراہوں، انڈسٹریل و زرعی ایریاز سمیت دیگر مقامات پر انسداد سموگ کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کا حکم جاری کیا ہے۔
سموگ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے دوران 6مقدمات درج کئے گئے جبکہ 479افراد کو 9لاکھ 62 ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے اور 40کو وارننگ دی گئی۔انہوں نے بتایا فصلوں کی باقیات جلانے کی 15، زیادہ دھواں چھوڑنے والی 387 گاڑیوں کی خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں،صنعتی سرگرمی کی 4، اینٹوں کے بھٹوں کی 5 اور دیگر مقامات کی 13خلاف ورزیاں رپورٹ ہوئیں۔