ایڈز سے متاثرہ افراد کو کارآمد شہری بنانا ہمارا مقصد :خواجہ سلمان رفیق

ایڈز سے متاثرہ افراد کو کارآمد شہری  بنانا ہمارا مقصد :خواجہ سلمان رفیق

لاہور(ہیلتھ رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے ایڈز سے بچاؤ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان میں ایڈز کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔

بچاؤ کے لئے ہم سب کو کاوشیں کرنا ہوں گی۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ایڈز سے متاثرہ افراد کو علاج و رہنمائی سے معاشرے کا کارآمد شہری بنانا ہمارا بنیادی مقصد ہے ،ایڈز کے مریض نفرت نہیں رہنمائی اور ہماری توجہ کے مستحق ہیں۔ایڈز کی روک تھام، جانچ اور علاج تک رسائی میں عدم مساوات کا خاتمہ انتہائی اہم ہو چکا ہے ۔ ایڈز کے خاتمے اور علاج کے لئے سرگرم کمیونٹیز کی خدمات کو سراہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں