وزیر پرائمری ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت لدھڑ کا دورہ

 وزیر پرائمری ہیلتھ کا بنیادی مرکز صحت لدھڑ کا دورہ

لاہور (ہیلتھ رپورٹر) صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے بنیادی مرکز صحت لدھڑ کا اچانک دورہ کیا،مقامی ایم پی اے چودھری نواز لدھڑ بھی صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔

صوبائی وزیر نے میڈیسن سٹور میں ادویات کا سٹاک، سٹاف کی حاضری کا معائنہ کیا،گائنی مریضوں کے ریکارڈ میں سے ایک مریض سے فون پر کال کرکے ادویات، دیگر طبی سہولیات کا پوچھا، مریض نے بنیادی مرکز صحت میں تمام ادویات مفت فراہم کرنے پر صوبائی وزیر صحت کا شکریہ ادا کیا ۔خواجہ عمران نذیر نے بنیادی مرکز صحت میں مریضوں کی بہتر دیکھ بھال پر تمام عملہ کو شاباش بھی دی۔ان کا کا کہنا تھا تمام بنیادی و دیہی مراکز صحت کی ریویمپنگ تیزی سے مکمل کی جارہی ہے،کلینک آن وہیلز، فیلڈ ہسپتال اور فری میڈیسن ہوم ڈلیوری کے منصوبے عوام کی دہلیز پر علاج فراہم کررہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں