لیسکو میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرزپر پابندی

لیسکو میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرزپر پابندی

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)لیسکو میں بائی ڈائریکشنل گرین میٹرزپرتاحکم ثانی پابندی عائد کر دی گئی۔سولر سسٹم کنکشن کیلئے اے ای آئی سمارٹ میٹرز لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔

اے ایم آئی سمارٹ میٹربائی ڈائریکشنل میٹرکے طورپرکام کرے گا،سمارٹ میٹرمیں امپورٹ اورایکسپورٹ یونٹس کاسافٹ ویئرانسٹال ہوگا۔سمارٹ میٹرپربلنگ کنٹرول روم کے ذریعے کی جائے گی۔واجبات کی عدم ادائیگی پر کنٹرول روم سے ہی کنکشن منقطع کردیا جائے گا،سولرسسٹم پرکنکشن کیلئے لیسکواے ایم آئی سمارٹ میٹرزفراہم کرے گی۔لیسکوکی جانب سے اے ایم آئی سمارٹ میٹرکیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کیا جائے گا۔ڈیمانڈنوٹس جمع ہونے پرکمپنی کے سٹورزسے میٹرکااجرا کیا جائے گا۔میٹرزجاری ہونے پر سکیورٹی سلپس چسپاں کرکے میٹرزانسٹال کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں