انٹرمیڈیٹ دوسرے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو ہوگا
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)لاہور بورڈ سمیت تمام بورڈز انٹرمیڈیٹ کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 27 دسمبر کو کریں گے۔
لاہور بورڈ میں نتائج کا اعلان کنٹرولرامتحانات زاہد میاں اور سیکرٹری رضوان نذیر کریں گے ،انٹرپارٹ ون اور ٹو کے امتحان میں 50 ہزار سے زائد امیدواروں نے شرکت کی تھی۔امیدوار اپنے نتائج آن لائن تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ سے بھی معلوم کرسکیں گے۔