یواین ڈی پی کے تعاون سے پینل ڈسکشن ، آگاہی واک کاانعقاد
لاہور (ایجوکیشن رپورٹر)پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیر اہتمام یو این ڈی پی کے تعاون سے سرگرمی کے 16 دن 2024 پالیسی، کمیونٹی ایکشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے پر ایک پینل ڈسکشن اور آگاہی واک کا انعقاد الحمرا ہال میں ہوا۔
اس موقع پر سیکرٹری ویمن ڈویلپمنٹ عثمان علی،ڈائریکٹر جنرل پاپولیشن ویلفیئرثمن رائے ، یو این ڈی پی کی نمائندہ شمائلہ،پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر روبینہ ذاکر، لاہور ویمن یونیو رسٹی سے ڈاکٹر منیبہ افتخار،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد افضل چودھری ،ڈپٹی ڈائریکٹر حسن اقبال،دیگر محکموں کے سرکاری افسران،دانشور، علمائے کرام، جرنلسٹ، مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر ثمن رائے نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواتین کے خلاف گھریلو تشدد پنجاب میں ایک سنگین مسئلہ ہے اور حکومت بیداری بڑھانے اور متاثرین کو مدد فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف 16 دن کی سرگرمی ایک عالمی مہم ہے جسے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام نے خواتین اور لڑکیوں کے خلاف تشدد کے خاتمے کے لیے شروع کیا ہے ۔