نیلام عام میں ایل ڈی اے نے اڑھائی ارب کا ریونیو جمع
لاہور(سٹاف رپورٹر سے)ایل ڈی اے کے زیر اہتمام رہائشی و کمرشل پلاٹس، پٹرول پمپ سائٹس،ریستوران، سپورٹس سائٹس، پارکنگ پلازہ سائٹس و پبلک یوٹیلیٹی سائٹس کی لیز و فروخت کا نیلام عام گزشتہ کنونشن سنٹر، ایکسپو سنٹرجوہر ٹاؤن میں منعقد ہوا۔
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی قیادت میں گزشتہ روز ہونے والے نیلام عام میں ایل ڈی اے نے 2 ارب47 لاکھ سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا۔ایل ڈی اے نے رواں مالی سال کی پہلی آکشن میں بھی ایک ارب سے زائد کا ریونیو اکٹھا کیا تھا۔ فضائیہ ہاؤسنگ سکیم بلاک اے میں واقع پلاٹ 50کروڑ 94ہزار میں نیلام ہوا۔