بغیر اجازت ٹریننگ کرنے پر 2ایسوسی ایٹ پروفیسرز کاتبادلہ

بغیر اجازت ٹریننگ کرنے پر 2ایسوسی ایٹ پروفیسرز کاتبادلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میو ہسپتال کے دو ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دونوں کا تبادلہ کردیا۔

ڈاکٹر مریم عارف نے محکمہ صحت کو درخواست دی کہ مجھے ڈاکٹر ریاست ٹریننگ کی اجازت نہیں دے رہا جبکہ خود نجی ہسپتال میں غیر قانونی طریقے سے ٹریننگ کررہا ہے اور ساتھ ہی غیر قانونی طریقہ سے ایم فل کرنے والی ایسوسی ایٹ پروفیسر فریحہ طاہر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے سپیشل سیکرٹری طارق محمود کی سر براہی میں انکوائری کرائی جس پرکنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شعبہ فرانزک کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ریاست علی اور فریحہ طاہر کو ذمہ دار قرار دے دیا اور ان کی ٹریننگ کو غیر قانونی قرار دیا۔ٹریننگ کی اجازت نا لینے پر ڈاکٹر ریاست کو ساہیوال میڈیکل کالج بھیج دیا گیا جبکہ خاتون ایسوسی ایٹ پروفیسر فریحہ طاہر کو ایم فل کی اجازت نہ لینے پر ناروال میڈیکل کالج ٹرانسفر کردیا گیا ہے ۔محکمہ سپییشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کے بعد دونوں ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں