کریک ڈاؤن : 40 لاکھ مالیت کی جعلی ادویات پکڑی گئیں

کریک ڈاؤن : 40 لاکھ مالیت کی جعلی ادویات پکڑی گئیں

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت پنجاب کے ڈرگ کنٹرول فیلڈ فورس کے کامیاب کریک ڈاؤن کے نتیجہ میں 40 لاکھ سے زائد مالیت کی جعلی ادویات پکڑی گئیں۔۔۔

 دو ملزم گرفتار کرکے انکے خلاف تھانہ گلبرگ میں ایف آئی آر درج کی گئی۔جعلی ادویات میں جان بچانے والی بیہوشی کا انجیکشن کیٹامین، کھانسی کے سیرپ، کیناڈیکس ایکس کریم، سیرم اور جنسی ادویات کی بھاری مقدار شامل ہے ۔ ڈرگ کنٹرول فیلڈ فورس کے کریک ڈاؤن پنجاب بھر میں جاری ہیں۔ لاہور، ملتان، ڈی جی خان، رحیم یار خان، سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث نیٹ ورک بے نقاب کرکے انکے خلاف ڈرگ ایکٹ کی روشنی میں سخت کارروائی کی جارہی ہے ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلبرگ پولیس کے تعاون سے محکمہ صحت نے اس نیٹ ورک کو بے نقاب کیا اور دیگر شہروں میں کریک ڈاؤن کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت معیاری ادویات کی فروخت کا فول پروف نظام وضع کیا جارہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں