ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا مفصل ڈیزائن تیار
لاہور (شیخ زین العابدین)پنجاب کابینہ نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کی منظوری دے دی ،ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن کے بعد کیسی ہوگی، روزنامہ دنیا تفصیلات سامنے لے آیا۔۔۔
مارکیٹ میں صفائی کے ناقص انتظامات، لوڈنگ ان لوڈنگ کے لیے جگہ نہ ہونا بنیادی مسائل ہیں، ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن کے لیے مختلف محکمہ جات ملکر کام کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایل ڈی اے نے ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن منصوبے کا مفصل ڈیزائن تیار کر لیا، ٹولنٹن نمائش ہال کے نام سے ٹولنٹن مارکیٹ 1864 میں تعمیر کی گئی تھی، جیل روڈ پر ٹولنٹن مارکیٹ کا قیام 1992 میں کیا گیا، مارکیٹ میں پولٹری کے کاروبار، پرندوں کی فروخت و خوراک کے لیے تین سو دکانیں تعمیر کی گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر ٹولنٹن مارکیٹ کے مسائل اور اپ گریڈیشن کا تفصیلی سروے کر لیا گیا، ٹولنٹن مارکیٹ میں موجودہ مسائل سے متعلق نشاندہی بھی کر دی گئی، صفائی کے ناقص انتظامات، لوڈنگ ان لوڈنگ کے لیے جگہ نہ ہونا بنیادی مسائل قرار دیا گیا۔