غیر حاضر ڈاکٹرز سے جواب طلب ناروا رویے پر جونیئر کلرک معطل
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے شیخوپورہ ہسپتال اور کالا شاہ کاکوڈ سپنسری کا اچانک دورہ کیا۔
انہوں نے شیخوپورہ ہسپتال میں بائیو میٹرک حاضری چیک کی اور غیر حاضر ڈاکٹرز سے جواب طلب کیا۔انہوں نے ڈاکٹرز و عملہ کا دوران ڈیوٹی یونیفارم اور نیم ٹیگ نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے متعدد ڈاکٹرز و دیگر عملہ سے وضاحت طلب کر لی۔ اس موقع پر کمشنرنے مریضوں اور سنیئر افسروں سے ناروا رویے پر جونیئر کلرک محمد فرحان کو معطل کر دیا۔