غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں روکنے کیلئے قائم کیمپ خالی

غیر قانونی کمرشل سرگرمیاں روکنے کیلئے قائم کیمپ خالی

لاہور (شیخ زین العابدین) ایل ڈی اے کے عوام کی سہولت اور غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے قائم کیمپ خالی پڑے ہیں۔

روزنامہ دنیا سروے کے مطابق شہر میں غیر قانونی کمرشل سرگرمیوں کے روک تھام اور کمرشلائزیشن سے متعلق عوام کو آگاہی دینے اور ان کی مشکلات ان کی دہلیز پر حل کرنے کے لئے کیمپ لگائے گئے۔ لبرٹی چوک گول چکر، ابوالصفہانی روڈ فیصل ٹاؤن، شادمان، گلشن راوی، سبزہ زار، وحدت روڈ، واپڈا ٹاؤن، ٹاؤن شپ، کینال روڈ، جوبلی ٹاؤن، ڈیفنس روڈ اور فیروز پور روڈ پر فیلڈ کیمپ لگائے گئے لیکن یہ تمام فیلڈ کیمپ اس وقت ویرانے کا منظر پیش کر رہے ہیں،یہاں کوئی افسر ہی موجود نہیں ،اس کے علاوہ فرنیچر تو درکنار کرسی تک نہیں ۔ایل ڈی اے کے فیلڈ کیمپوں کو نشہ کے عادی اور غیر متعلقہ افراد کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ روزنامہ دنیا کی نشاندہی پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ افسروں کو کیمپ فعال رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں