آئی جی کی غازی کانسٹیبل سے ملاقات

آئی جی کی غازی کانسٹیبل سے ملاقات

لاہور (کرائم رپورٹر )آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے غازی کانسٹیبل محمد آصف سے ملاقات کی، گلے لگایا، خیریت دریافت کرتے ہوئے شاباش دی۔

کانسٹیبل محمد آصف نے گزشتہ ماہ ٹیم کے ہمراہ مقابلے کے دوران سنگین وارداتوں میں مطلوب 4 ڈاکوؤں کو کیفرکردار تک پہنچایا تھا۔ کانسٹیبل نے شدید زخمی ہونے کے باوجود بہادری سے ڈٹ کر ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں