نویں جماعت کیلئے نئے نصاب کے مطابق تیار درسی کتب کی منظوری
لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 2025,26 کے لئے نویں جماعت کے نئے نصاب کے مطابق تیار درسی کتب کی منظوری دے دی ۔
نئے تعلیمی سال میں نویں جماعت کی فزکس کیمسٹری سمیت باقی مضامین کی پی سی ٹی بی کے ماہرین مضامین کی تیار کردہ کتب پڑھائی جائیں گی،کتب معیار میں او لیول کی درسی کتب جیسی ہیں ۔