ایل ڈی اے کے فنڈز رک گئے ،ترقیاتی منصوبے زیرالتوا

 ایل ڈی اے کے فنڈز رک گئے ،ترقیاتی منصوبے زیرالتوا

لاہور (شیخ زین العابدین) رواں مالی سال پنجاب حکومت نے ایل ڈی اے کے فنڈز روک لئے ، زیر تعمیر اور مکمل منصوبوں کی رقم تاحال واجب الادا ہے ، ایل ڈی اے نے 5ماہ میں حکومت کو 8 چٹھیاں لکھیں مگر فنڈز کا اجرا نہ ہوسکا۔

 سٹرکچرل پلان روڈ ز، ٹولنٹن مارکیٹ اور زیر تعمیر سپورٹس کمپلیکسز کے فنڈز بھی التوا کا شکار ہیں۔ بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور پراجیکٹ کے باقی ڈیڑھ ارب کے فنڈز جاری نہ ہوسکے ، ایل ڈی اے نے پرانے راوی بریج کی بہتری کے لئے 22 کروڑ 53 لاکھ روپے کے فنڈز کی ڈیمانڈ کی تھی، ٹولنٹن مارکیٹ اپ گریڈیشن کی کابینہ سے منظوری کے باوجود 35 کروڑ روپے جاری نہ ہوسکے ، سپورٹس کمپلیکسز کے 5ارب روپے کا اجرا بھی نہ ہوسکا۔ رواں مالی سال لاہور تاحال میگا پراجیکٹس سے محروم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں