کوڑے کی ری سائیکلنگ سے متعلق تجاویز پر بریفنگ

کوڑے کی ری سائیکلنگ سے متعلق تجاویز پر بریفنگ

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا کوڑے کی ری سائیکلنگ ماحولیاتی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوگی، ویسٹ ٹو انرجی پلانٹس لگانے کے لئے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریں گے ۔

 وہ اپنے آفس میں اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے جس میں کوڑے کی ری سائیکلنگ سے متعلق تجاویز پر بریفنگ دی گئی۔ چائنیز بزنس کونسل کے صدر چن چیان جیانگ اور ایم پی اے آغا علی حیدر نے بھی شرکت کی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او بابر صاحب دین نے لاہور میں ویسٹ پر پریذینٹیشن پیش کی جبکہ چینی وفد نے ویسٹ سے عمارتی اینٹیں بنانے پر اپنی کمپنی کی مہارت سے آگاہ کیا۔وزیر بلدیات نے کہا پنجاب میں یومیہ 60 ہزار ٹن سے زائد ویسٹ پیدا ہوتا ہے ،اس حوالے سے ہر مثبت تجویز پر غور کیا جائے گا۔ ذیشان رفیق نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا چینی کمپنی کا منصوبہ آلودگی اور شور سے پاک ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں