یو ایم ٹی : 33 ہزار مستحق طلبا کیلئے 13 ارب کے وظائف
لاہور (سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی نے آئی ایل ایم فنڈ کے تحت تعلیم حاصل کرنے والے پاکستان بھرسے 33ہزار سے زائد مستحق طلباء کو 13 ارب روپے سے زائد مالیت کے سکالرشپس دے کر غیر معمولی سنگ میل عبور کیا ہے ۔
صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا کہنا تھا یہ قدم یو ایم ٹی کی تعلیمی میدان میں رکاوٹوں کو ختم کرنے اور تعلیم کو ہر فرد کے لئے قابل رسائی بنانے کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے ۔ سکالرشپس پروگرام کے تحت سندھ، گلگت بلتستان، بلوچستان اور پاکستان کے دیگر دور دراز علاقوں کے طلبا کو فائدہ پہنچایا گیا جس میں خاص طور پر ایک ہزار سے زائد یتیم بچوں، کام کرنے والے طلبا اورپسماندہ پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کو ترجیح دی گئی ہے ۔ یہ سکالرشپس پاکستان کے 110 اضلاع تک پھیل چکے ہیں ۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد کا مزید کہنا تھا ایک ایسے ملک میں جہاں صرف 10 فیصد آبادی کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی حاصل ہے وہاں ہم تعلیمی رسائی کے ذریعے مستقبل کے لیڈرز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں ۔