مختلف واقعات میں 4سالہ بچہ،22سالہ نوجوان مبینہ اغوا
تلونڈی،الہ آباد (نامہ نگار،نمائندہ دنیا)مختلف واقعات میں 4سالہ بچے اور22سالہ نوجوان کومبینہ طورپر اغوا کرلیا گیا۔۔۔
محلہ اسلام پورہ کے رہائشی عبدالجبار کاچار سالہ بیٹامحمد عبداﷲ گھر سے نکلا اور پر اسرار طورپر غائب ہو گیا، سلمان رائس ملز چونیاں روڈ سے 22سالہ صدام حسین ناشتہ لینے گیا تو نامعلوم کارسواروں نے مبینہ طورپر اسے اغواکر لیا۔