پنجاب یونیورسٹی :مقتول طالبعلم کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

پنجاب یونیورسٹی :مقتول  طالبعلم کی غائبانہ نمازجنازہ ادا

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی میں مقتول طالبعلم رانا عمار کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی، نمازجنازہ اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ انعام الرحمن نے پڑھائی۔

 ترجمان جمعیت نے کہاکہ ایس پی اقبال ٹاؤن کی پریس کانفرنس سراسرانتظامیہ کی نااہلی کو چھپانے کی ناکام کوشش ہے ۔اگر جمعیت اس معاملے کونہ اٹھاتی تو یہ نااہل انتظامیہ سوشیالوجی میں ہونے والی فائرنگ کی طرح چھپانے کی کوشش کرتی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں