غازی روڈ :پان شاپ میں آتشزدگی سگریٹس اور دیگر اشیا جل کر راکھ

غازی روڈ :پان شاپ میں آتشزدگی  سگریٹس اور دیگر اشیا جل کر راکھ

لاہور (سپیشل کرائم رپورٹر) غازی روڈ پر واقع ایک پان شاپ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری دکان کو لپیٹ میں لے لیا۔۔۔

 آتشزدگی سے دکان میں پڑے سگریٹس اور دیگر اشیاء جل کر راکھ ہو گئیں ۔آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا ہے تاہم اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے آگ پر قابو پا لیا ۔ ریسکیو عملہ کافی جدوجہد کے بعد قابومیں کامیاب ہوا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں