پارکنگ کمپنی کا انتظامی ڈھانچہ 18 ماہ سے غیر فعال

پارکنگ کمپنی کا انتظامی ڈھانچہ 18 ماہ سے غیر فعال

لاہور(عمران اکبر)پارکنگ کمپنی کا انتظامی ڈھانچہ 18 ماہ سے فعال نہ ہو سکا۔ عرصہ دراز سے خلاف قانون مالیاتی سیٹوں پر نان ٹیکنیکل اور ماتحت عملہ تعینات۔۔۔

سی ای او پارکنگ کمپنی نہ بورڈ اجلاس بلاسکے نہ خالی سیٹوں کے لئے اخباری اشتہار دے سکے، پارکنگ کمپنی مالی بدعنوانی اور خسارے کا شکار ہوگئی۔ چیئرمین سمیت تین آزاد ڈائریکٹر زکا چناؤ نہ ہو سکا۔دستاویزات کے مطابق پارکنگ کمپنی میں اوور چارجنگ کی شکایات کا ازالہ نہ ہو سکا،انتظامی بورڈ فعال نہ ہونے سے پارکنگ کمپنی میں کرپشن بدعنوانی عام، انتظامی امور متاثر ہونے لگے ۔ پارکنگ کمپنی کی انتظامی مالیاتی 7 سیٹیں عرصہ سے خالی ہیں، خلاف قانون7 انتظامی سیٹوں پر ایڈیشنل چارج پر افسران ایک سال سے تعینات۔ سی ای او پارکنگ کمپنی نے قانونی طور پر انتظامی سیٹوں کے لئے اشتہار نہ دیا۔ پارکنگ کمپنی میں جی ایم آپریشن کی سیٹ عرصہ دراز سے خالی ہے، چیف فنانشل آفیسر، چیف انٹرنل آڈیٹر کی سیٹ خالی ہے ۔کمپنی سیکرٹری، لا آفیسر، ایگزیکٹو سیکرٹری اورآپریٹر کی سیٹ بھی عرصہ دراز سے خالی ہے، ماتحت پارکنگ عملے کو بڑی مالیاتی سیٹوں پر تعینات کر دیا گیا۔ پارکنگ بورڈ نہ ہونے کی وجہ سے پارکنگ کمپنی کرپشن اور مالی خسارے کا شکار ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں