1کھرب 37 ارب سے لاہور ڈویلپمنٹ پلان مکمل ہوگا
لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)چائنہ دورے کے بعد سی ایم پنجاب مریم نواز منصوبے کا بڑا افتتاح کریں گی۔ ایم این ایز، ایم پی ایز کو کام شروع کرانے کی اجازت دے دی گئی۔
ترقیاتی کاموں میں کرپشن ،بد عنوانی ،سست روی اور رکاوٹ کو برداشت نہیں کیا جائے گا، 1 کھرب 37 ارب کی لاگت سے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پائیہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ فرمز کو کام شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی۔ ایم پی ایز، ایم این ایز کی جانب سے اپنے علاقوں میں کام کا افتتاح کریں،تمام ٹھیکیداروں کو ورک آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔ پہلے مرحلے میں واسا کی جانب سے سیوریج پائپ لائنز بچھائی جائیں گی۔بعدازاں گلیوں میں ٹف ٹائل جبکہ سڑکوں پر پی سی سی روڈز تعمیر کی جائیں گی۔لاہور ڈیویلپمنٹ پلان جون 2025 تک مکمل کر لیا جائے گا۔ ذرائع کیمطابق 5 سال تک کسی بھی محکمے کو بغیر این او سی روڈ کٹ لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ نئے ترقیاتی کاموں پر بغیر این او سی روڈ کٹ لگانے پر متعلقہ محکمے پر ایف آئی آر کا اندراج کیا جائے گا۔