میٹرو بس سٹیشنز کو اشتہارات کیلئے ماہانہ کرایہ پر دینے کا فیصلہ
لاہور(شیخ زین العابدین)صوبہ بھر میں ماس ٹرانزٹ کا آغاز ہوئے گیارہ سال دس ماہ ہوگئے لیکن میٹرو بس اور اورنج ٹرین سے نان فیئر ریونیو جنریشن میں خاطر خواہ بہتری نہ آسکی۔
میٹرو بس کے سٹیشنز سے مختلف مقامات کو ایڈورٹائزمنٹ کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر ٹھیکے پر دیا جائے گا، کامیاب بولی کے بعد جنوری 2025 سے 8 میٹرو بس کے سٹیشنز کو ایڈورٹائزمنٹ کے لیے کرایہ پر دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماس ٹرانزٹ کا آغاز ہوئے گیارہ سال دس ماہ ہوگئے ، 10 فروری 2013سے 2024 تک ماس ٹرانزٹ سسٹم کو منافع بخش بنانے کے تمام منصوبے ناکام ہوگئے ، حال ہی میں ماس ٹرانزٹ کے نان فیئر ریونیو سے متعلق دیئے گئے تمام ٹھیکے منسوخ کیے گئے ۔ میٹرو بس سے آمدن حاصل کرنے کا نیا فنانشل ماڈل بنا لیا گیا، میٹرو بس کے سٹیشنز سے مختلف مقامات کو ایڈورٹائزمنٹ کے لیے ماہانہ کی بنیاد پر ٹھیکے پر دیا جائے گا، میٹرو بس کے سٹیشنز کو پانچ مختلف کیٹگریز میں تقسیم کر دیا گیا، کیٹگری اے ، اے ون ،بی، بی ون اور سی کے علیحدہ علیحدہ کرایہ کی رقم رکھ دی گئی، میٹرو بس سٹیشن اے کیٹگری کو ایڈورٹائزمنٹ کے لیے دینے کا ماہانہ ایک لاکھ 40 ہزار روپے کرایہ تجویز کر دیا گیا، اے ون کیٹگری کا 1 لاکھ 50 ہزار ، بی کیٹگری کا 90 ہزار روپے ماہانہ کرایہ مقرر کرنے کی تجویز، بی ون کیٹگری کا ایک لاکھ جبکہ سی کیٹگری کا پچاس ہزار روپے ماہانہ کرایہ رکھنے کی تجویز کیا گیا، کامیابی بولی کے بعد جنوری 2025 سے میٹرو بس کے سٹیشنز کو ایڈورٹائزمنٹ کے لیے کرایہ پر دیا جائے گا، اے ون کیٹگری میں قرطبہ، کینال ،کلمہ چوک جبکہ بی ون کیٹگری میں آزادی چوک سٹیشن شامل ، اے کیٹگری میں شاہدرہ، گجومتہ ،بھاٹی ،ایم اے او، قذافی، اتفاق ہسپتال سٹیشن شامل ہیں۔