بین المسالک ہم آہنگی،حسن قرات ،دفاع صحابہ کانفرنس
نارنگ منڈی(نمائندہ دنیا)چیف آرگنائزر انجمن شہریاں حافظ عون الباری کی زیر صدارت مرکزی جامع مسجد اہلحدیث میں مشترکہ بین المسالک ہم آہنگی، محفل حسن قرات اور دفاع صحابہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جس میں مفتی شہباز رسول سعیدی، علامہ ناصر مدنی اور وکیل صحابہ واہلبیت علامہ نعمان ضیا فاروقی نے خطاب کیا، مقررین نے کہاکہ قرآن وسنت میں دنیاوآخرت کی بھلائی ہے ، صحابہ واہلبیت کا راستہ ہی حقیقی طورپر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا راستہ ہے ، کامیابی کیلئے صرف حضرت محمدمصطفی صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کا چارٹر ہی کافی ہے ، اس پر عمل کیے بغیر کسی صورت بھی کامیابی نہیں مل سکتی، فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے بین المذاہب اور بین المسالک ہم آہنگی انتہائی اہم ہے ، مشترکہ سٹیج سے اتحاد امت کیلئے پیغام بھیجا جاسکتاہے ، حالات حاضرہ کے مطابق اتحاد امت ناگزیر ہے ، تمام مذاہب اور مسالک ایک دوسرے کااحترام کریں تو ایک بہترین معاشرہ تشکیل دیاجاسکتاہے ، اس موقع پر سردار نعیم رضامان، سیٹھ سعیداحمد فاروقی ،میاں امجدعلی ،قاری محمدخالد چشتی، قاری انیس چشتی ،ظہیرارشدمغل، نوازانصاری ،حاجی عبداﷲ اورنعیم اﷲ سلفی سمیت اہل علاقہ کی کثیرتعدادموجودتھی۔